مجھ کو تیری رضا چاہئے
تو بتا تجھ کو کیا چاہئے
لڑکھڑاتا ھے برسوں سے دل
اے محبت قوا چاہئے
کوئ پوچھے میرا حال کیوں
راز داں اک خدا چاہئے
تیری الفت گنھگار ھے
زندگی کو سزا چاہئے
کیا بچا ھے ابھی شیخ جی
آپ کو اور کیا چاہئے
سنئے عشق اور تیر حسن
عاشقی اور کیا چاہئے
یش نے لکھ دیں کتابیں ھزار
وصف کو اور کیا چاہئے
By Himayatullah Yash
Q-47
Awla
Awla