میں اس دیس کا باسی ہوں جہاں عزتیں پامال ہونے میں محض چند سیکنڈ لگتے ہیں!
میں اس دیس کا باسی ہوں جہاں بنت حوا کی عزت محفوظ نہی!
میں اس دیس کا باسی ہوں جہاں معصوم بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور طاقت ور محض مزمت کر کے پرسکون ہو جاتا ہے!
میں اس دیس کا باسی ہوں جہاں تحفظ، وقار اورعزت صرف الفاظ ہیں !
میں اس دیس کا باسی ہوں جہاں جو انمول تھا وہ کوڑیوں کےدام بیچ دیا گیا اور کسی کو کان و کان خبر تک نہ ہوئی!
میں اس دیس کا باسی ہوں جہاں کسی معصوم کااک درندے کے قبضے میں ہونا کسی کے وجود میں بجلیاں نہیں دوڑاتا!
میں اس دیس کا باسی ہوں جہاں “وااسلاماہ” کی پکار کسی کے ہونٹوں پر نہیں تھرتھراتی!
میں اس دیس کا باسی ہون جہاں انسانیت خود اپنے انسانیت ہونے پر شرمندہ ہے!
میں انسان ہونے پر شرمندہ ہوں، ہاں میں انسان ہونے پر شرمندہ ہوں!
سارہ احمد
Q-47