یہ کون ہے میرے اندر یہ کون چار سُو ہے؟
یہ تیرا خیال ہے شائد یا خود کہیں تُو ہے؟
یہ بے یقینی ہے کس لئیے،یہ بدگمانی ہے کیونکر آخر
میری محبت پہ یقین رکھ،دیکھ کعبہ کی طرف مُنہ ہے
یہ بگڑے بگڑے حالات کیونکر یہ بدلے بدلے انداز کیونکر
یہ بے رُخی ہے آخر کس لئے؟ کیا واقعی؟ یہ توُ ہے؟؟؟
وہ ساتھ ساتھ چلنے کا وعدہ جو تھا وہ اک ساتھ مرنے کا وعدہ جو تھا
چاک سینہ ہے ذرا دیکھ تو جاناں،میری تو اب بھی یہی آرزو ہے
یہ الجھےالجھے سے بال کیوں ہیں یہ اجڑے اجڑے سے حال کیوں ہیں
یہ کس لئے ہے مزاج برہم؟ جاناں یہ کب تیری خُو(عادت) ہے؟؟
برہمی تھی مزاج میں،طبیعت بھی تھی عُتاب میں
بہانہ خوب تھا چھوڑ جانے کا، بتا اب زندگی میں سکون ہے
نفرتیں بھی بلا کی تٗجھ سے، مُحبتوں کے بھی مینار اونچے
یہ کس کشمکش میں زندگی ہےاب کس طرح کا یہ جٗنوں ہے؟
By Shahan Ammad Hassan
3rd Year (Q-45)