پیار جو تھا وہ کھو لیا تم نے
حیرت ہے پھر بھی سو لیا تم نے
کیا کہا؟ دل پہ اب کوئی بوجھ نہیں
اس کا مطلب ہے رو لیا تم نے
جان ہی بس اب باقی ہے
دل جو تھا وہ موہ لیا تم نے
تیرا وعدہ تھا ساتھ جینے مرنے کا
پھر کیسے کسی اور کا ہو لیا تم نے؟
عہدِ وفا بھی اب تمھیں یاد نہیں
اب کیا کاٹو گی یہ کیا بو لیا تم نے؟
میں بے وفا ہوں گو کہ سات کے بعد چھ ہے
یہ کیسا وہم دل میں سمو لیا تم نے
ہار بنیں گے موتیوں کے ان سے
جو میرے آنسوؤں کو پرو لیا تم نے
شاہان