میں بنجری زمیں کا باسی ہوں
جہاں گلوں کی آبیاری خون کرتا ہے
اسی لیے ہم ایسے لوگ مرتے رہتے ہیں دوست
تاکہ مہک فضا میں کم نہ ہو
ہم ایسے زندگی کے لمحے جیتے ہی نہیں ہیں
زندگی جئیں بھی تو کس طرح؟
کیا خبر کوئی پٹری سے ہی اتار دے ہم کو
اتارنا تو چھوڑو کوئی بس شکوک کی بنیاد پہ ہی مار دے ہم کو
لبادۂ حفاظت اوڑھ کے جوانی اور یہ شباب چھیننے والو
سنو ہماری تکبیریں
ہمارے نام صفحہ ہستی سے مٹا نہیں سکتے
ہم ایسے جلتے پروانوں کو تم بجھا نہیں سکتے
زین العابدین
Shukrya ❤️
Bhtreen